دوحہ22جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہاہے کہ ان کا ملک ہم سایہ ممالک کے ساتھ جاری تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات پرآمادہ ہے۔ گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں قطری امیر نے کہا کہ ان کا ملک انسداد دہشت گردی کے لیے اقدامات کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے دوحہ حکومت پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے ساتھ تمام تر سفارتی اور سفری تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ دوحہ حکومت دہشت گردی کی معاونت کے ان الزامات کو رد کرتی ہے۔